امریکی صدر کو پولینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا

امریکی صدر کو پولینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا

وارسا:پولینڈ کے دورے پر گئے ہو ئے ڈونلڈ کو پولینڈ کی خاتون اول کیطرف سے نظر انداز کرنے پر ایک بار پھر زبردست شرمند گی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تب زبردست کوفت کا منہ دیکھنا پڑا جب انھوں نے پولینڈ کی خاتون اول(Agata Kornhauser-Duda) سے مصافحے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن وہ انھیں نظرانداز کرتے ہوئے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کیساتھ مصافحہ کرنے کیلئے آگے بڑھ گئیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔
یہ واقع تب پیش آیا جب امریکی اور پولش ہم منصب کیمرہ کے سامنے مصافحہ کر رہے تھے۔پہلے پولینڈ کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ہاتھ ملایا پھر پولش خاتون اول ٹرمپ کو نظر اندازکرتے ہو ئے آگے بڑھیں اور امریکی خاتوں اول کیساتھ مصافحہ کیا۔
 ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے یہ پہلا موقع نہیں جب انھیں اسطرح نظر  اندازکر دیا گیا۔ اس سے پہلے بھی بہت سی خواتین نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو اسی طرح شرمندہ کیا ہے۔

37fae6a02be89ee9b8d6030eb3db7608