مشرف کی طرح قطری شہزادے کاگھر جاکر بیان لیا جائے ، مریم اورنگزیب

مشرف کی طرح قطری شہزادے کاگھر جاکر بیان لیا جائے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرف سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے حمد بن جاسم کیوں نہیں ؟

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کو سب سے پہلے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے تھا۔ حمد بن جاسم کے بیان کے بعد شریف فیملی کے خلاف کیس ختم ہوجاتا۔ان کا مزید کہناتھاکہ اگر نیت بیان لینے کی ہے تو دنیا کے کسی کونے میں بھی جا کے لیا جا سکتا تھا لیکن اگر اس کے پیچھے بد دیانتی ہے تو پھر یہ ڈرائیں گے بھی دھمکائیں گے بھی اور بہانے بھی بنائیں گے مگر قطر نہیں جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں