کینیڈا نے گوانتاناموبے کے قیدی کو 8.1 ملین ڈالر ہرجانہ دیدیا

کینیڈا نے گوانتاناموبے کے قیدی کو 8.1 ملین ڈالر ہرجانہ دیدیا

ٹورنٹو: گوانتناموبے کے قیدی  کو کینیڈین حکومت نے لاکھوں ڈالر کا ہرجانہ ادا کر دیا۔

گوانتانامو بے میں رکھے جانے والے کینیڈین شہری عمر خضر کو معاملات طے پانے کے بعد حکومت نے 8.1 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کر دیا ہے۔ کینیڈا کی لبرل حکومت نے رواں ہفتے کے اوائل میں عمر خضر سے معذرت بھی کی تھی۔

خضر کو 2002  میں افغانستان سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صرف پندرہ برس کا تھا۔ اسے ایک امریکی فوجی اہلکار کے ساتھ مسلح جھڑپ کے الزام میں جیل کی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

ایک دہائی تک گوانتاموبے میں قید رہنے کے بعد خضر کو 2012 میں کینیڈا منتقل کیا گیا جبکہ اس کی رہائی 2015  میں ہوئی۔ عمر خضر نے اپنی حکومت پر تقریباً 16 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں