ہماری معیشت اتنی مضبوط ہے کہ ہم پابندیوں کا مقا بلہ کر سکتے ہیں: قطر ی وزیر خزانہ

ہماری معیشت اتنی مضبوط ہے کہ ہم پابندیوں کا مقا بلہ کر سکتے ہیں: قطر ی وزیر خزانہ

دوحہ: قطر وزیر خزانہ الشریف الایمادی کیمطابق قطر کے پاس اتنے مالی ذخائر ہیں کہ وہ دیگر عرب ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا بآسانی سامنا کر سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قطر ی وزیر خزانہ الشریف الایمادی نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قطر کی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کا آسانی سے سامنا کر سکتے ہیں۔
انکا یہ بیان قاہرہ میں سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ کے درمیان ہو نے والی ملاقات کے بعد آنےو الے بیان کے نتیجے میں آیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ  قطر سینٹرل بینک اورقطری وزارت خزانہ کے پاس کا فی مالی ذخائر ہیں جبکہ بہت سی بین الاقوامی ایجنسیوں نے قطر کی مالی حالت کی تشخیص بہت برے انداز میں کرتے ہو ئے اسکی معیشت کو بہت گھٹا کے پیش کیا ہے ۔
انھوں نے قطر کے مالی حالات کا موازنہ سعودی عرب، مصر، بحرین اورمتحدہ عرب امارات سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین اور مصر کی کہانی ختم ہونے کو ہے اور سعودی عر ب کوبھی اس وقت بہت سے مالی مسائل در پیش ہیں۔ ہم خطے میں سب سے تیزی سے تر قی کررہے ہیں اور ہمسایہ ملک ( متحدہ عرب امارات) سے 40%زیادہ تیزی  سےترقی کرہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ قاہرہ میں ہونے والے عرب ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس کے بعدسعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے قطر کیخلاف پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔