بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنائیں

بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنائیں

مرد ہوں یا خواتین ، بالوں کی خوبصورتی کا خیال سب کو رہتا ہے، سب اپنے بالوں کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔بالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے ہم آپکو گھریلو طریقے بتا رہے ہیں جنھیں آپ آسانی سے گھر میں آزما کر بالوں کی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
انڈہ:
بالوں کی خوبصورتی کا انحصار پروٹینز پر ہے۔ انڈہ کھانے سے جسم میں پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے اور انڈہ خالص اور قدرتی طور پر پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس سے بال لمبے اور گھنے ہوتے ہیں۔
پالک:
پالک ہمارے جسم میں آئر ن کی کمی کو پورا کرتی ہے جبکہ آئرن کی کمی بالوں کی نشوونما کو روکتی ہے اور ساتھ ہی بال کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔
آئرن کی کمی کے باعث بالوں کی جڑوں میں آکسیجن اور نیوٹریشن کی فراہمی نہیں ہو پاتی اور بال کمزور ہونے لگتے ہیں۔
لیموں کا رس:
لیموں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے اور غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک لیموں کا استعمال وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے مفید ہے۔ ایک گلاس لیموں پانی میں ڈال کر پینے سے وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جو کہ بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
گندم:
گندم سے آئرن اور زنک اور وٹامن بی بھی حاصل ہوتا ہے جو بالوں کی اچھی نشونما میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
گاجر کا جوس:
گاجر کا جوس تیزی سے بالوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ناشپاتی:
ناشپاتی وٹامن ای مہیا کرتی ہے۔اس میں موجود فولیسلز کو بالوں کو لمبا کرنے کے لیے مدد کرتے ہیں۔ یہ تیل اور پی ایچ لیول کو متوازن کرتا ہے تاکہ اگر اس میں زیادتی ہوجائے تو یہ بالوں کی نشوونما کو نہ روک سکے۔