احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا اس وقت تحریک انصاف فیورٹ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو دباو کا سامنا ہے۔ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کے لئے کوئی سیاسی جماعت تیار نہیں کیا اکیلے حکومت بنا لے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف
 

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اس فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا۔ججز بھی انسان ہیں اگر غلطی کریں گے تو رد عمل بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے گا۔ نواز شریف کے پاس ریلیف کے لئے ابھی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تحریک ا نصاف فیورٹ ہے باقی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو دباو کا سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کی درخواست مسترد، ملائیشیا کے وزیراعظم کا  ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکار
   

عمران خان کے ساتھ کون بیٹھے گا کوئی بھی سیاسی جماعت ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں کیا عمران خان اتنی اکثریت لیں گے کہ وہ اکیلے حکومت بنا لیں۔ عمران خان نے ہمیں دعوت ہی نہیں دی ہم کیوں اس کے ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت جتنی بھی کمزور ہو بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں