پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر
کیپشن: image by facebook

ماسکو : پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ، کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم نے برازیل کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم کی ٹیم  نے برازیل کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگ بنا لی .

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم کے اٹیکرز نے کافی مایوس کن کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے یقینی مواقع ضائع کرتے رہے

بلجیم کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر بیلجیم گول کیپر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی گول روک لیے۔