میکسیکو میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے، 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے، 24 افراد ہلاک
کیپشن: آتش بازی کا سامان بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔..تصویر بشکریہ الائنس

میکسیکو سٹی :لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کے  شمالی علاقے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

7f96fa5dc373298f04fb94b6d627c75d

میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے تالٹا پیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری
ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران کئی اور دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد امدادی اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ہلاک ہونے والوں میں 4 فائر فائٹرز اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

8f49bff7dd9a00729727439275f35c31 941cc25b89881d84f250cd8db0c68a7b

میکسیکو کے سول ڈیفنس کے مطابق جائے حادثہ پر 17 افراد نے دم توڑا جب کہ 7 افراد اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔واقعے میں زخمی ہونے 49 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ متاثرہ علاقے میں آتش بازی کا سامان بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں