نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی

نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی
کیپشن: کیپٹن (ر)صفدر مانسہرہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم مانسہرہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے...سکرین شاٹ

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

ذرائع کے مطابق عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے۔جبکہ نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جو کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کرے گی اورتینوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ قانونی کارروائی پوری کرنے کیلئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کئے جائیں گے۔ سزاپانے والے کیپٹن (ر)صفدر مانسہرہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم مانسہرہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں