بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری

بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری
کیپشن: فلم کو 16 جولائی کو زی 5 بھارتی ویب چینل پر دیکھا جاسکے گا...تصویر بشکریہ ڈی این اے انڈیا

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردی گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جیت کور(سنی لیون) کی زندگی کے نشیب و فراز پر بننے والی فلم کا ٹریلر آخر کار ناظرین کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔جاری کئے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سنی لیون بچپن میں محرومیوں کا شکار رہی ہے اور کس طرح وہ بولڈ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ جنہوں نے بہت ہی کم عرصہ میں بالی ووڈ میں اپنا نام بنایا اور مداحوں کے دلوں پر راج کرنے لگی نے اپنی ’بائیو پک‘ میں اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنے مداحوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح ایک معصوم اور سکھ گھرانے کی لڑکی بولڈ فلم انڈسٹری میں جاتی ہے اور اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

فلم کا نام ’کرن جیت کور دی ان ٹولڈ سٹوری سنی لیون‘ رکھا گیا ہے۔سنی لیون کی زندگی پر بننے والی اس فلم کو 16 جولائی کو زی 5 بھارتی ویب چینل پر دیکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’ سنجو‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور لوگوں کی جانب سے رنبیر کپور کی جاندار اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں