2017ءکے ابتدائی 9مہینوں میں جنوری تا ستمبرکے دوران پی آئی اے کے خسارہ میں14فیصد کا اضافہ

2017ءکے ابتدائی 9مہینوں میں جنوری تا ستمبرکے دوران پی آئی اے کے خسارہ میں14فیصد کا اضافہ
کیپشن: حصص خسارہ5.13 روپے کے مقابلہ میں5.84 روپے فی حصص تک بڑھ گیا ہے

اسلام آباد: 2017ءکے ابتدائی 9مہینوں میں جنوری تا ستمبرکے دوران قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے خسارہ میں14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا ستمبر2017ءکے دوران ادارے کا خسارہ30.563 ارب روپے رہا ہے جبکہ 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران پی آئی اے کو26.876 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا۔

اس طرح2016ءکے مقابلہ میں 2017ءکے ابتدائی نو مہینوں کے دوران پی آئی اے کے خسارہ میں3.687 ارب روپے یعنی14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے پی آئی اے کا فی حصص خسارہ5.13 روپے کے مقابلہ میں5.84 روپے فی حصص تک بڑھ گیا ہے۔