نواز ، مریم اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

نواز ، مریم اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست
کیپشن: کیپٹن(ر)صفدرکسی بھی وقت ملک سے فرارہوسکتے ہیں، نیب

لاہور: احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز،نوازشریف،صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،نیب کا کہناہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکسی بھی وقت ملک سے فرارہوسکتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کانام جلد ای سی ایل میں ڈالاجائے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ قانونی کارروائی پوری کرنے کیلئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کئے جائیں گے۔ سزاپانے والے کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم مانسہرہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔