دنیا کے بلند ترین گراونڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

دنیا کے بلند ترین گراونڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز
کیپشن: سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ، فیسٹیول  9جولائی تک جاری رہیگا

 چترال:دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کہاشندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری سٹائل پولو کھیلا جائے گا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ فیلڈ لائٹس میں پولو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چترال اور گلگت کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،سیاحوں کی بھر پور لطف اندوزی کے لئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے رضاکار ہر اینٹری پوائنٹس پر مہمانوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

انتظامیہ  نے کہا کہ صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے واش رومز اور صاف پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ، بڑی تعداد میں سیاحوں کی شندور آمد کے پیش نظر لواری ٹنل گیارہ جولائی تک مکمل کھلارہے گا۔سیاحوں کی آسانی کیلئے ا سپیشل ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا  جو کوئی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں 0943-412519نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔رنگا رنگ پولو فیسٹیول  9جولائی تک  جاری رہے گا۔