نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا امکان

نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا امکان
کیپشن: نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں 2 جیلوں میں انتطامات مکمل کر لیے گئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جائے گا۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں 2 جیلوں میں انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے، زرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جس جیل میں رکھا جائے گا اس کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو سہالا کے قریب ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھا جا چکا ہے جب کہ جنرل یحییٰ خان کو جہلم میں ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

کسی مجرم کوتب سب جیل میں رکھا جاتا ہے جب اس کی جان کوخطرہ ہو۔ کسی مجرم کو اگر سب جیل میں رکھا جائے تو اس کو بی کلاس کہا جاتا ہے۔ جیل رولز 245 کے تحت بی کلاس میں سابق وزیراعظم کی خدمت کے لیے 2 قیدی دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسین لوائی اور محمد طحہٰ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بی کلاس کے تحت مجرم جیل یونیفارم کی بجائے عام کپڑے پہن سکتا ہے۔ مجرم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے یا کھانا پکانے کی اجازت بھی ہوتی ہے جب کہ مجرم کو ٹی وی، ائیر کنڈیشن اور اخبار کے لیے سیکریٹری داخلہ کی اجازت درکار ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں