محمد حفیظ منفرد ریکارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے آل راﺅنڈر بن گئے

محمد حفیظ منفرد ریکارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے آل راﺅنڈر بن گئے
تصویر بشکریہ مڈ ڈے ڈاٹ کام

ہرارے:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ منفرد عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے۔


یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا امکان

محمد حفیظ گزشتہ سال غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔باﺅلنگ ایکشن کی کلیئرنس کے بعد محمد حفیظ کو زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی 20 سیریزمیں موقع دیا گیا تاہم وہ سیریز کے پہلے دونوں میچز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکے جس کا نقصان ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہوا اور وہ ایک بار پھر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری

اس تمام صورتحال کے باوجود محمد حفیظ ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے جو دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل کسی کھلاڑی نے نہیں بنایا۔محمد حفیظ ٹی 20 کرکٹ میں 1500 یا اس سے زائد رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے آل راﺅنڈر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ومبلڈن اوپن :رافیل نڈال کی سکیورٹی چیکنگ،ساڑھے 5لاکھ پونڈ کی گھڑی زیر بحث

دنیائے کرکٹ میں صرف 5 آل راﺅنڈر ایسے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 50 یا اس سے زائد وکٹیں اور ایک ہزار رنز سکور کئے ہیں۔ ان آل راﺅنڈرزمیں شاہد آفریدی، شکیب الحسن، ڈوائن براوو اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔ محمد حفیظ نے 1500 رنز مکمل کرکے ان تمام آل راﺅنڈرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں