سہ ملکی سیریز : پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کر لی

سہ ملکی سیریز : پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کر لی
کیپشن: شکست بھی ہوجاتی ہے تب بھی اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔۔۔۔ فوٹؤ: فائل

ہرارے : سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لیے بڑی خوش خبری آگئی ہے۔ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو 45رنز سے شکست دے کر آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اب 131پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہیں اور آسٹریلیوی ٹیم اس شکست کے بعد 124پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور بھارت نے125پوائنٹس کے ساتھ اس کی جگہ دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد حفیظ منفرد ریکارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے آل راﺅنڈر بن گئے

اگر اتوار کو شیڈول فائنل میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھی ہوجاتی ہے تب بھی اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دیدی تھی۔