مسلم لیگ ن لندن سے چلے یا پاکستان سے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: شاہ محمود قریشی

05:37 PM, 7 Jul, 2018

ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آ کر تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے، مسلم لیگ نون لندن سے چلے یا پاکستان سے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، سندھ میں بھی تبدیلی کی ہوا نظر آ رہی ہے۔

ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد رول آف لا کے تحت ملک میں تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے۔

مزیدپڑھیئے:مقبوضہ کشمیر : برہان وانی کی تیسری برسی پر مظاہرے ، جھڑپوں میں تین مظاہرین شہید

 

 عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں فرق تھا، عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا، انتقام کے قائل نہیں تاہم ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کراچی میں آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر گرفتار کیا گیا ہے، سندھ میں تبدیلی کی ہوا دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا صوبہ سندھ جتنا اجڑا ہوا ہے اتنا برا حال کسی صوبے کا نہیں ہے، سندھ میں کرپشن کی کہانیوں میں وہاں کے سابقہ حکمرانوں کا نام آتا ہے۔

مزیدخبریں