ن لیگ نے ملکی قرضہ چھ ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے:عمران خان

ن لیگ نے ملکی قرضہ چھ ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے:عمران خان
کیپشن: image by facebook

 کوہاٹ : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا قرضہ سات ہزار سے ستائیس ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، اقتدار میں آ کر نظام تعلیم کو ٹھیک کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا قرضہ سات ہزار سے ستائیس ہزار ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کے تین بڑے مسائل ہیں جن میں بے روزگاری ، مہنگائی اور پانی کی کمی ہے ، اقتدار میں آ کر ان تینوں مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

مزید پڑھیئے:مسلم لیگ ن لندن سے چلے یا پاکستان سے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: شاہ محمود قریشی
 
 
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ، بیرون ملک کوئی ملزم پکڑا جائے تو اسے پروٹوکول نہیں ملتا ، آج پاکستان 27 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر ٹٰیکس وصولی کی شرح کو بڑھائیں گے تاکہ قرضوں کو اتارنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی سکے ۔