سپین میں بیلوں کے آگے دوڑنے کا روائتی میلہ سج گیا

سپین میں بیلوں کے آگے دوڑنے کا روائتی میلہ سج گیا
کیپشن: image by facebook

میڈرڈ: سپین میں  سر پھرے بیلوں کے آگے دوڑنے کا منفرد روایتی میلہ شروع ہو گیا ، سین فرمن فیسٹول نو روز تک جاری رہے گا جس میں دو ہزار کے قریب افراد شرکت کریں گے۔

چند روز قبل جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے خطرناک کھیل کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آ بیل مجھے مار، سپین میں بیلوں کے آگے دوڑنے کا روائتی میلہ سج گیا،نو روز تک جاری رہنے والے San Fermin festival میں منچلے بیلوں کے ساتھ تنگ اور دشوار گزارگلیوں سے گزرتے ہیں۔

چند روز قبل جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے خوفناک کھیل کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا مگر اس کے باوجود اس سال بھی 2000 کے قریب افراد اس کھیل میں حصہ لے رہے ہیں۔