تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں اور کسی سوال کا جواب نہ دیں، مولانا فضل الرحمان

تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں اور کسی سوال کا جواب نہ دیں، مولانا فضل الرحمان

سکھر:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں اور کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اس میں ویڈیو ثبوت نے حیرت میں ڈال دیا ہے ویڈیو میں نواز شریف کے خلاف فیصلے دینے والے جج نے خود دباؤکا اعتراف کیا ہے اداروں کے خوف سے دن کو رات اور رات کو دن کہنا پڑے تو یہ ظلم ہے ہر چیز کی حد ہوتی ہے مگراب وہ حد پار ہوگئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں احتساب پر اعتراض نہیں لیکن احتساب عدل کی بنیاد پر ہونا چاہیے لیکن ملک میں احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے اور آج احتساب بے نقاب ہوگیا، تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں ، کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں اور احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہ بنیں۔