منڈی بہاﺅالدین جلسہ،مریم نواز کا اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان

منڈی بہاﺅالدین جلسہ،مریم نواز کا اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج ہر حال میں منڈی بہاو¿الدین جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدین انتظامیہ کی جانب سے قائداعظم گراﺅنڈ میں سکیورٹی وجوہات کی بناءپر جلسے کی اجازت نہ دینے کے باوجود مریم نواز ڈٹ گئی ہیں اور انہوں نے جلسہ کرنے کا اعلان کیا ۔انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہے۔

ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ سٹیڈیم پر جلسے کیلئے کہا گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہر حال میں منڈی بہاؤالدین جانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔


دوسری جانب ن لیگ کے کارکنوں کی گرفتاری پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟

55b35853d02bb20605e21e5000a4fea0

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے ! بیچارے !

1efdec7bc79a8e06517f3d7e24454422