بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی : بھارت کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق قومی بجٹ بل میں پٹرول اور ڈیزل پر دو دو روپے فی لیٹر ٹیکس بڑھانے کے نتیجے میں دونوں کی قیمتوں میں تقریبا اڑھائی روپے فی لیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے45 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعداس کی نئی قیمت 72 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی جو 8 مئی کے بعد کی سب سے اونچی شرح ہے،ڈیزل کی قیمت بھی2 روپے 36 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 66 روپے69 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

کولکتہ میں پٹرول 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر75 روپے15 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوکر68 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، اسی کے ساتھ ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت 78 روپے 57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 69 روپے 90 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔