گزشتہ روز چلائی جانے والی ویڈیو جھوٹی اور جعلی ہے،جج ارشد ملک

گزشتہ روز چلائی جانے والی ویڈیو جھوٹی اور جعلی ہے،جج ارشد ملک

اسلام آباد:گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے چلائی گئی ویڈیو پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا بھی ردعمل آگیا ہے جس میں انہوں نے مریم نواز کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز چلائی جانے والی ویڈیو جھوٹی اور جعلی ہے،کوئی دباؤ نہیں تھا ،انصآف کرتے ہوئے نواز شریف کو سزا سنائی۔

جج ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہیں اور انصاف کرتے ہوئے نواز شریف کو العزیز یہ ریفرنس میں سزا سنائی،مریم نواز کی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو حقائق کے برعکس تھی۔

احتساب عدالت کے جج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شریف خاندان کے نمائندوں نے رشوت کی پیشکش کی تھی،تعاون نہ کرنے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ویڈیو میں مختلف مواقع اور موضوعات پر کئی گئی گفتگو توڑ مروڑ کر پیش کی گئی جبکہ میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپرد کردیا،میں نے یہ فیصلے اللہ کو حاضر ناظر جان کر شواہد کی بنیاد پر کئے،راولپنڈی کا رہائشی ہوں جج بننے سے پہلے وکیل تھا,اگر دباؤ میں فیصلہ سناتا تو ایک میں بری اور ایک میں سزا نہ سناتا۔