شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نوجوان 19 سالہ فاسٹ باﺅلر نے بڑے بڑوں کوپیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے وہ ملکی ریکارڈ بناڈالا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیںہے۔19سالہ شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی، وہ اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں19میچز میں 21.17کی اوسط سے40وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں4مرتبہ میچ میں 4وکٹیں اور ایک مرتبہ 5یااس سے زیادہ شکارکرنا شامل ہیں۔

شاہین آفریدی اپنے پہلے 19ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بھی بن گئے ہیں ، ان سے قبل یہ ریکارڈ فاسٹ باﺅلر حسن علی کے پاس تھا جنہوں نے 19میچز میں36وکٹیں اپنے نام کررکھی تھیں،گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے اپنے پہلے19،19ون ڈے میچز میں34،34وکٹیں لیں تھیں.

شاہین آفریدی کے ساتھ موجودہ ورلڈ کپ اٹیک میں شامل وہاب ریاض اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے پہلے19ون ڈے میچز میں33،33وکٹیں حاصل کی تھیں،فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنے پہلے 19ون ڈے میچز میں31بلے بازوں کا شکار کیا تھا۔