چیئرمین پی سی بی نے مجھے کپتان بنایا،اب فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے:سرفراز احمد

 چیئرمین پی سی بی نے مجھے کپتان بنایا،اب فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے:سرفراز احمد

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے مجھے کپتان بنایا،اب فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے،کپتان پی سی بی نے بنایا وہی ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کریگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان لوٹنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ پی سی بی پر چھوڑ دیا جبکہ انہوں نے کہا کہ ٹیم میری مشاورت سے بنی،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی پوری سپورٹ رہی،انگلینڈ کے خلاف کم بیک کیا،کوشش تھی رن ریٹ اچھا ہوجائے ،لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہتے تھے اسی لئے شعیب کو موقع نہیں ملا،شعیب ملک کو آخری میچ میں نمائندگی نہ ملنا افسوسناک ہے۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ شروع کے میچز میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی،آسٹریلیا اور بھارت کے خالف اچھا نہیں کھیلے،ناکامیوں پر سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے،جانتا ہوں شکست پر شدید تنقید ہوتی ہے،بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ برے واقعات پیش آئے،رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں نہ جاسکے جبکہ شروع میں کیچز ڈراپ ہوئے تو آخری میچوں میں مشکل کیچز پکڑے۔