19 جولائی کو  وزیراعظم  نیازی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے, شیخ رشید

 19 جولائی کو  وزیراعظم  نیازی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے, شیخ رشید
کیپشن: Image Source : Sheikh Rasheed Twitter Account

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ 19 جولائی کو  وزیراعظم عمران خان لاہور تا میانوالی  نیازی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

                         

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور اورمیانوالی کےدرمیان 400 میل کا ٹریک ہے  جو کل خود وزٹ کروں گا، نیازی ایکسپریس میں اے سی کوچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اے سی کوچ کا لاہورسے میانوالی کا کرایہ 800 اور اکانومی کا 300 روپے ہوگا۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیازی ایکسپریس میانوالی کےبعد داؤد خیل اورماڑی انڈس سے واپس ہوگی، کئی سال بعد نیازی ایکسپریس ریلوے کی تاریخ میں بہت بڑا اضافہ ہوگا۔