منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں16 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کا کورنا ٹسیٹ منفی آگیا ہے تو پھر وہ کیوں نہیں آئے؟ معزز جج نے کہا کہ شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرکےابھی فیصلہ کردیتے ہیں۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔مذکورہ کیس میں نیب کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف خاندان کے خلاف کم وبیش تین ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں۔

نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور شاہد رفیق  اور اب آفتاب محمود کو گرفتار کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نیب کی حراست میں رہ چکے ہیں جبکہ ان کے دوسرے صاحبزادے سلمان شہباز نیب کی طلبی کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے جہاں سے وہ تاحال واپس نہیں آئے۔نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ان کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں ’ پچپن کے‘  نامی دفتر سے چلتی تھیں۔