میری غلطی سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوئی، میں معافی مانگتا ہوں: عمر اکمل

My mistake brought Pakistan cricket into disrepute, I apologize: Umar Akmal
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ سترہ مہینے پہلے مجھ سے ایسی غلطی ہوئی جس سے میری کرکٹ اور مجھے نقصان ہوا۔ میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا ہے کہ میرے سے غلطی یہ ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا جو میں وقت پر رپورٹ نہ کرسکا۔ تاہم اپنی اس غلطی سے بہت کچھ سیکھا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں آج یہ اعتراف کرتا ہوں کہ اس غلطی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ کی بہت بدنامی ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور پاکستانی عوام سے معافی مانگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں، اگر کوئی رابطہ کرے تو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کریں تاکہ آپ کا دامن پاک رہے۔