دلہن وہی جو پیا من بھائے ۔۔۔ دلہا نے اپنی بیوی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال میں اتارا

دلہن وہی جو پیا من بھائے ۔۔۔ دلہا نے اپنی بیوی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال میں اتارا

نئی دہلی : بھارتی ریاست دلہن کی شادی کے بعد سسرال میں دبنگ انٹری ۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب گاؤں کی سربراہ  منتخب ہونے کے چند روز بعد ہی سسرال میں ہیلی کاپٹر میں لینڈ کیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی اور سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم ورواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔

بھارتی میڈیا کے سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد وضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا، سنیتا کی ساس بھی اس سے قبل دو مرتبہ گاؤں کی سربراہ منتخب کی جاچکی ہیں۔