این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے پرنئے احکامات جاری  کر دئیے

NCOC Pakistan 2021

اسلام آباد :این سی او سی کے اہم ترین اجلاس میں عید سے قبل کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 34013ہے،24 گھنٹوں میں ملک میں 1517افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ،24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 17مریض جابحق ہوئے،انہوں نے کہا ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 15 ہزار 986 افراد کو ڈوزز لگائی جا چکی ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینشن کی گئی ۔

این سی او سی نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر10دن کیلئےلازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز،افغان طلبا کیلئےجاری ہدایات نافذالعمل رہیں گی۔

خیال رہے افغانستان میں کورونا صورتحال پرمغربی سرحد کو 17جون 2021سے بند کیا گیا تھا تاہم پاکستانی،افغانیوں کےعلاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں ، طلبا کو خصوصی رعایت ہے۔