گورنر بلوچستان نے استعفیٰ دیدیا ،نیا گورنر کون ہوگا ؟

Governer Balochistan Resign

 گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا،گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے  استعفیٰ صدر کو بھجوا دیا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے گورنربلوچستان کو استعفیٰ دینے کا کہا تھا،رواں سال مئی میں گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا گیا تھا جس کے بعد آج گورنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ گورنر بلوچستان اسی ہفتے میں استعفیٰ دے سکتے ہیں ۔