ٹرمپ نے فیس بُک اور ٹویٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

ٹرمپ نے فیس بُک اور ٹویٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: ٹرمپ نے فیس بُک اور ٹویٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس اور ٹوئٹر کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، سابق امریکی صدر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ سابق صدر ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پر فیس بُک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاوَنٹس بند کر دیئے تھے۔

گزشتہ ماہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ صدارتی انتخاب جیت گیا تو فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی بھی وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر نے 2019 میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مالک مارک زکربرگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا لیکن اب اپنے اکاؤنٹس کی دو سال کے لیے طویل معطلی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب زکر برگ کو کھانے کی دعوت نہیں دی جائے گی بلکہ ان سے صرف کاروباری معاملات پر بات چیت ہو گی۔