سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر
کیپشن: وزیراعظم نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کر لیا، اور پی ٹی آئی رہنما سید ظہور آغا کی بہ طور گورنر بلوچستان تقرری کر دی۔ امان اللہ یاسین زئی نے گورنر بلوچستان سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور صدر مملکت عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا جو انہوں نے منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو خط میں لکھا تھا کہ کورونا کے باعث آپ سے ملاقات ممکن نہیں اور بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتے ہیں ۔

درخواست ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

وزیراعظم نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔