پاکستان اور قطر کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں:آرمی چیف

DGISPR,Army Chief in Qatar

دوحہ:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان اور قطر تاریخی نوعیت کے تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں، باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورہ پر قطر پہنچ گئے ہیں ،آرمی چیف سےقطری نائب وزیراعظم ، وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد اور قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن  شاہین نے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق قطر کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور ،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون ،علاقائی اور جیو پولیٹیکل ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کی تعریف بھی کی،قطری رہنمائوں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔