کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بھی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس سے موسم تک خوشگوار ہو گیا مگر اس کیساتھ ہی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ 
کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث شہری پریشان ہیں جبکہ مویشی منڈی میں کیچڑ اور گندا پانی جمع ہوگیا جس سے خریداروں اور بیوپاریوں کو جانوروں کی دیکھ بھال میں بھی خاصی مشکل پیش آ رہی ہے۔ 
دوسری جانب حیدر آباد میں بارش کے باعث انڈر پاس پانی جمع ہونے سے بند ہوگیا اور ایک بار پھر حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے 40 فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ بجلی نہ ہونے سے واسا کو نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں