پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا اور سپیکر نے ان سے حلف لیا۔ 
حلف اٹھانے والوں میں خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے جبکہ ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں