پاکستانی فلموں و ڈراموں میں کام کرنا پسند کروں گا، پریش راول

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار پریش راول بھی پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے جبکہ انہوں نے ایسی بات کہہ دی جسے سن کر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ۔ پریش راول کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں ،فنکار اور کرکٹر بم نہیں پھینکتے ،وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنا پسند کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار پریش راول کا کہنا ہے کہ وہ ”ہم سفر “ جیسے تمام پاکستانی ڈرامہ سیریل پسند کرتے ہیں ،جس طرح پاکستانی ڈراموں میں فنکار اداکاری کرتے ہیں ،وہ کمال ہے ،پاکستانی ڈراموں کی کہانی ،سکرپٹ ،تحریر اور زبان سب انہیں بہت پسند ہے اور ان ڈراموں کو دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگتا ہے ، پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو دیکھ کر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے شو تو انتہائی بورنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم اور کرکٹ سے دونوں ممالک میں پیدا ہونے والی دوریاں کم کی جا سکتی ہیں ،آرٹسٹ اور کرکٹر بم نہیں پھینکتے اور نہ ہی وہ دہشت گرد ہوتے ہیں بلکہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوریوں اور فاصلوں کو کم کرتے ہیں۔