عرب ملکوں سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو کہا تھا ، ڈونلڈ ٹرمپ

عرب ملکوں سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو کہا تھا ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شاہ سلمان کوٹیلی فون کرکےدہشتگرد تنظیموں کی مالی مددروکنے پر تبادلہ خیال کیا ۔امریکی صدرنے قطر کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات کی حمایت کر دی ،کہا دہشت گردی کی مبینہ حمایت پر اُنہوں نے ہی عرب ملکوں سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو کہا تھا ۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطےکےکسی بھی ملک کو انتہاپسندی کوفروغ دینے سے روکنے پرگفتگوکی۔ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےاورعلاقائی استحکام کےلیےخلیج تعاون تنظیم کاکرداراہم ہے۔عرب میڈیاکے مطابق اردن نے بھی قطرکےساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنےپرفیصلہ کرلیا اور اردن میں قطری سفیرکوآئندہ چنددنوں میں ملک چھوڑنےکی ہدایت کردی۔

ادھر قطر بائیکاٹ کے بعد کویت کے امیر نے سعودی شاہ سے ملاقات کی اور بات چیت کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔سعودی وزیر خارجہ کہتے ہیں قطر اپنی پالیسیاں تبدیل کرے اور دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی ختم کرے ۔دوسری جانب ترکی نے قطر کی حمایت کر دی ۔ترک صدر اردوان کہتے ہیں عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.