ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی، جان کیری

ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی، جان کیری

سان فرانسسکو : سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ نئی پابندیاں عائد کرنے سے ایران اور ایرانی قوم کو یہ پیغام ہوگا کہ 2015ءمیں طے پانے والے جوہری معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ تاریخی جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کمی کے بعد اس کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیرخواہ افراد کی باتوں کو کان کھول کے سنیں گے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے گزشتہ ماہ 18 ووٹ کے ساتھ ایک ایسے منصوبے کی توثیق کی جس کے تحت امریکی صدر ایران پر نئی پابندی لگا سکتے ہیں۔یہ منصوبہ (آج) بدھ کو بل کی شکل میں امریکی سینیٹ کے باضابطہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.