سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت عدنان خاشقجی انتقال کر گئے

سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت عدنان خاشقجی انتقال کر گئے

لندن ۔ 7 جون (اے پی پی) سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت عدنان خاشقجی طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے ۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی عمر 82 سال تھی۔وہ گذشتہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور لندن میں زیر علاج تھے۔عدنان خاشقجی 1970ءاور 1980ئ کے عشروں میں عالمی سیاست کا ایک نمایاں کردار تھے۔

انھوں نے اس عرصے کے دوران بہت سے بین الاقوامی معاہدوں اور سودوں میں مصالحت کار کا کردار ادا کیا ۔ان کے امریکا اور مغرب میں نمایاں سیاسی شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات استوار تھے اور وہ ان ہی تعلقات کو بین الاقوامی سمجھوتوں میں بروئے کار لایا کرتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.