سونے کی مقامی قیمتوں میں 200 روپے تک کا اضافہ ہوگیا

سونے کی مقامی قیمتوں میں 200 روپے تک کا اضافہ ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1289 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1289 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار 285 روپے ہوگئے اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.29 روپے کے اضافے سے625.71 روپے ہوگئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.