متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ میں 2 پاکستانی جاں بحق ہو گئے

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ میں 2 پاکستانی جاں بحق ہو گئے

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ میں دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب مارات کی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ وسطی علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث دو کاریںآپس میں بری طرح ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 2 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

جبکہ ایک ماراتی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو قریبی الزاہد نامی ہسپتل میں داخل کروادیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک گاڑی ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دونوں پاکستانیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی پولیس نے دونوں پاکستانیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.