سوشل میڈیا پر قطر کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال جیل قید کی سزا دی جائیگی ،اماراتی حکام

 سوشل میڈیا پر قطر کی حمایت کرنے والوں کو 15 سال جیل قید کی سزا دی جائیگی ،اماراتی حکام

دبئی: متحدہ عرب امارات کے جنرل پراسیکیوٹر حماد سیف الشمسی نے بروزبدھ شہریوں کووارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا پرقطر کی حمایت کرنا قانونی طور پر ایک جرم ہے اور سائبر کرائم میں شمار ہوتا ہے ۔

جب کہ اس کی خلاف ورزی کرنے کو سخت قانونی سزائیں دی جائیں گی  العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ وہ افراد جو قطر کی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر حمایت کریں گے ان کو 15 سال جیل قید کی سزا دی جائیگی ، ساتھ ہی ساتھ ان کو 500,000 دہم (136,000 ڈالر) جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ 

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قطر کی خطے میں غیر ذمہ دارانہ کاروائیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے آٹھ ممالک نے قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.