امریکی اداکار جارج کلونی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکی اداکار جارج کلونی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی جو پیشے سے وکیل ہیں کہ ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔ 56 سالہ جارج کلونی اور 39 سالہ امل کلونی کی شادی 2014 میں ہوئی ان کا شمار دنیا کی سب سے بڑی شخصیات کے جوڑوں میں کیا جاتا ہے۔

امل کلونی جارج کلونی کی دوسری اہلیہ ہیں وہ لبنانی نژاد برطانوی ہیومن رائٹس بیریسٹر ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان دونوں نے اپنے بیٹے کا نام الیگزینڈر کلونی جبکہ بیٹی کا نام ایلا رکھا ہے اور دونوں بچے اور والدہ خیریت سے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ جارج اس وقت بےہوش ہیں اور چند روز میں ٹھیک ہو جائیں گے۔56 سالہ جارج کلونی نے کامیاب ہالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے اور دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ امل کلونی کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات کا دفاع کر چکی ہیں۔

انہوں نے یوکرائن کی سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشینکو اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کا بھی مقدمہ لڑا۔ وہ مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کے وکلاء پینل میں بھی شامل رہیں جنہیں 2012ء میں اقتدار سے معزول کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں