اردن نے بھی قطر سے تعلقات منقطع کر لیے

اردن نے بھی قطر سے تعلقات منقطع کر لیے

عمان:سعودی عرب سمیت5اسلامی ممالک کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اردن نے بھی قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے الجزیرہ ٹی وی کیلئے ٹی وی لائسنس منسوخ کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب ،بحرین ، مصر ، یو اے ای اور موریتانیا کے بعد بلآخر اردن نے بھی قطر کیساتھ تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

حکومتی ترجمان محمد المومنی کا کہنا ہے کہ عمان نے یہ فیصلہ دوحہ اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان مسائل کی وجہ کا پتہ چلنے کے بعد کیا ۔”اس اقدام کے ساتھ ساتھ ہم نے قطری حکومت کی زیر سرپرستی چلنے والے ٹی وی چینل الجزیرہ کے لائسنس بھی منسوخ کرد یے ۔گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی بیان دیا گیا تھا کہ سفارتی تعلقات بحال اور مسائل حل کرانے کیلئے تمام فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں ۔

سوشل میڈیاپر قطر کیلئے اظہار ہمدردی جرم تصور کیا جائے گا : جنرل پراسیکیوٹر یو اے ای نے خبر دار کر دیا

خیال رہے اس سے قبل سعودی عرب ، مصر ، یو اے ای اور بحرین نے قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد موریتانیا نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔