ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطر کے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطر کے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

دوحا: مصری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس امیرِ قطر کے محل کے اندر اُن کی حفاظت کر رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ فورس تربیت کے نام پر قطر پہنچی ہے. اور شاہی محل کے اندر موجود ایرانی عناصر قطر کی فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں تا کہ بیرونی دنیا کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔

سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے پیر کے روز قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

ان میں ہر ملک نے علاحدہ بیان میں اپنے اس اقدام کی وجوہات تفصیل کے ساتھ بیان کیں۔ تمام بیانات میں اس نقطے پر اتفاق رہا کہ قطر کا دہشت گردی کی سپورٹ میں کردار ہے اور وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔