توہین عدالت کیس، عمران خان کی جانب پھر جواب جمع نہ کرایا جا سکا

توہین عدالت کیس، عمران خان کی جانب پھر جواب جمع نہ کرایا جا سکا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان کی نتھیا گلی میں موجودگی کے بارے میں انہیں علم نہیں اسلئے رابطہ نہیں ہو سکا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو چھینک بھی آ جائے توسب کو پتا چل جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت میں نیا جواب جمع کرانے کے لئے 19 جون تک کی مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہ کیا جا سکا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے پارٹی فنڈز پر جواب مانگا تھا۔

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے ساتھی وکیل شاہد گوندل کے لندن میں ہونے کی وجہ سے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی جس پر مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں نون لیگی رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس بھی سماعت ہوئی دانیال عزیز نے موقف اختیار کیا کہ انہیں توہین عدالت کا نوٹس ابھی ملا ہے جواب کے لیے مہلت دی جائے جس پر مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں