چین شریک مدار کے لئے خلائی دوربین متعارف کرائے گا

چین شریک مدار کے لئے خلائی دوربین متعارف کرائے گا

بیجنگ:  چین 2 میٹر سطح کی خلائی دوربین متعارف کرائے گا جس سے ملک کے مستقبل کے خلائی سٹیشن کے ساتھ ایک ہی مدار کا اشتراک ہو گا۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ لیوئی نے بیجنگ میں جاری عالمی خلائی ریسرچ کانفرنس (GLEX 2017) میں بتایا کہ اس دوربین سے ایک ہی مدار میں واقع خلائی سٹیشن کے ساتھ ایندھن بھرنے کے ساتھ ساتھ بحالی اور تبادلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ملک کا پہلاکور ماڈیول انسانی خلائی سٹیشن 2019 میںلانچ کرے گا،یہ سٹیشن 2022ءمیں آپریشن کا آغاز اور توقع ہے کہ یہ 10 سال تک مدار میں رہے گا جو 3 ماڈیولزجن میں کورماڈیول ، تجرباتی ماڈیول، تجرباتی ماڈیول2پر مشتمل ہو گا ،ہر ماڈیول 20 ٹن سے زائد وزن کا ہو گا اور تینوں ٹی (T )کی ساخت میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ماڈیولزمتعدد شعبوں میں سائنسی تجربات سمیت خلائی زندگی سائنس اور بائیوٹیکنالوجی ،مائیکروگریویٹی سیال طبیعات اور آتش گیری اور خلا میں مادی سائنس کے لئے اعلی درجے کی کثیر المقاصد سہولیات سے لیس ہو گا۔

مصنف کے بارے میں