مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران موٹرسائیکل ایمبولینس کا آغاز

 مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران موٹرسائیکل ایمبولینس کا آغاز

مکہ مکرمہ: سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران موٹرسائیکل ایمبولینس کا آغازکر دیا ہے۔

سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز بدومان کا کہنا ہے کہ ان ایمبولینس کا مقصد رمضان اور حج کے دوران مریضوں اور زخمیوں کو جلد ہسپتال منتقل کرنا ہے تاکہ ان کا بروقت علاج ہو سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایمبولینسز بھاری ٹریفک کے پیش نظر وین کی نسبت تیز سروس فراہم کرتی ہیں ۔ان میں ابتدائی طبی امداد کا سامان اور چھوٹا آکسیجن سلینڈر موجود ہوتا ہے جبکہ ان کے اہلکار ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں