محفوظ ہوائی ٹرانسپورٹ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، رضا جعفر زادہ

محفوظ ہوائی ٹرانسپورٹ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، رضا جعفر زادہ

تہران: ایران کے ادارہ ہوابازی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کا ادارہ ہوابازی، علاقے میں منظم اور محفوظ بین الاقوامی ہوائی ٹرانسپورٹ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

ایران کے ادارہ ہوا بازی کے ترجمان رضا جعفرزادہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ کچھ عرب ممالک کی کشیدگی بڑھنے اور قطرایئرلائن کے طیاروں پر ان ملکوں کے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کے بعد تہران نے دوحہ اور ہوا بازی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے قطرایئرلائن کو ایران کی فضاوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جعفرزادہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ علاقے میں بین الاقوامی ایمرجنسی ٹیم کے ساتھ ہم آہنگی سے کیا گیا ہے۔ایران ایئرپورٹ اور اربن کمپنی کے ڈائریکٹر رحمت اللہ مہ آبادی نے بھی اس سلسلے میں کہا کہ ایران کی فضاوں سے قطر ائیرلائن کے طیاروں کی پرواز سے ملک کی فضائی ٹرانسپورٹ میں سو سے ڈیڑہ سو پروازوں کا اضافہ ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں